کراچی والوں کے لیے بجلی10روپے80پیسے اور دیگر صارفین کے لیے 2 روپے31 پیسے سستی

image

 نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 10روپے 80 پیسےاور دیگر صارفین کے لیے  2 روپے31 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔ 

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی 10روپے 80 پیسے سستی کردی گئی۔ بجلی سستی ہونے سے کے الیکٹرک صارفین کو 12 ارب 71 کروڑ سے زائد کا ریلف ملے گا۔

کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے10روپے 26 پیسے کمی کی درخواست کی تھی،،نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

دوسری جانب ڈسکوزکےدسمبرکےماہانہ فیول چارجزایڈجسٹمنٹ سے متعلق نیپرا ہیڈ کوارٹر  نے سماعت کے بعد فیصلہ جاری کیا۔ٓسی پی پی اےجی نےایف سی اے کی مدمیں 2 روپے20 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست کی تھی۔

نیپرا کے مطابق ڈیٹاکی ابتدائی جانچ پڑتال کےمطابق2روپے 31پیسےفی یونٹ کمی بنتی ہے۔دسمبر کاایف سی اے نومبر کی نسبت 2روپے 50پیسےفی یونٹ صارفین سے کم چارج کیاجائےگا۔

نیپرا کا کہنا ہے  کہ اس کمی کااطلاق صرف ایک ماہ کےلیےہو گا۔بجلی صارفین کو18ارب 70 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔

لائف لائن ،300 یونٹس تک گھریلو،زرعی صارفین اورالیکٹرک وہیکل چار جنگ ا سٹیشنز پر کمی کااطلاق نہیں ہوگا۔نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.