ماں کو اللہ کے حضور پیش ہونا تھا لیکن ۔۔ بیٹے نے بوڑھی ماں کی خواہش کیسے پوری کی جو مثال بن گئی؟

image

خانہ کعبہ اور روضہ رسول ﷺ پر حاضری ہر مسلمان کی اولین خواہش ہوتی لیکن کچھ لوگ کسی نہ کسی مجبوری یا وسائل نہ ہونے کی وجہ سے اکثر اس سعادت سے محروم رہ جاتے ہیں لیکن کچھ خوش نصیب ایسے بھی ہوتے ہیں جنہیں معذوری کے باوجود اللہ کے گھر میں حاضری کا شرف مل جاتا ہے۔

۔اور اللہ کے لئے لوگوں پر اس کا حج فرض ہے ان پر جو وہاں پہنچنے کی طاقت رکھتے ہوں جو منکر ہو تو اللہ کو بھی کسی کی کچھ پرواہ نہیں۔ تفسیر ابنِ عباس رضی اللہ عنہٗ میں آیت بالا کی تفسیر اس طرح بیان کی گئی ہے۔ سب سے اول جو خدا تعالیٰ کی عبادت کے لئے زمین پر بنائی گئی ہے وہ ہے جو مکّہ میں ہے۔ یعنی کعبہ شریف وہ مبارک گھر ہے یعنی اسمیں مغفرت و رحمت ہے اور سارے جہاں کیلئے سیدھی راہ ہدایت کی بنیاد ہے سب رسولوں ،ولیوں، مسلمانوں کی قبلہ گاہ ہے۔

روئے زمین پر خدا کا پہلا گھر خانہ کعبہ ہے، تاریخ عتیق بھی اس بات کی گواہ ہے کہ اس سے قبل کوئی ایک بھی ایسی عبادت گاہ کائنات میں موجود نہیں تھی جسے خدا کا گھر کہا گیا ہو ۔ اس کی تصدیق قرآن مجید بھی ان الفاظ میں کرتا ہے: (سورہ آل عمران آیہ ۹۶)" بیشک سب سے پہلا مکان جو لوگوں کے لئے بنایا گیا ہے وہ مکہ میں ہے مبارک ہے اور عالمین کے لئے مجسم ہدایت ہے"۔

اس ویڈیو میں ہم نے دیکھا کہ ایک شخص اپنی بوڑھی ماں کو کندھوں پر اٹھاکر خانہ خدا میں لایا اور حج کی خواہش کو پورا کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر صارفین نے بہت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بیٹے کی اطاعت اور فرمانبرداری کو قابل تقلید مثال قرار دیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.