دبئی ایئر شو میں تیجس کے ساتھ اسلحہ منڈی میں بھارت کی ساکھ بھی تباہ

image

دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی ساختہ لڑاکا طیارہ تیجس کے حادثے نے بھارت کی دفاعی صنعت اور عالمی اسلحہ منڈی میں اس کی ساکھ پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، دنیا بھر کے اسلحہ خریداروں کے سامنے ہونے والا یہ حادثہ بھارت کے اہم ترین دفاعی منصوبے کے لیے تازہ اور بڑا جھٹکا سمجھا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے بعد تیجس کی بیرون ملک برآمدات کے امکانات مزید محدود ہو گئے ہیں اور اب یہ منصوبہ زیادہ تر بھارتی فوج کے مقامی آرڈرز پر ہی انحصار کرے گا۔

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کا نمایاں اور عوامی حادثہ لازمی طور پر بھارت کی ان کوششوں پر منفی اثر ڈالے گا جن کے ذریعے وہ چار دہائیوں کی محنت کے بعد تیار کیے گئے اس طیارے کو عالمی مارکیٹ میں پیش کرنا چاہتا تھا۔

ماہرین کے مطابق بھارت کی جانب سے دفاعی مصنوعات کی برآمدات بڑھانے کا ہدف اس واقعے کے بعد مشکل ہوتا دکھائی دیتا ہے، کیونکہ دبئی جیسے بڑے عالمی ایونٹ میں پیش آنے والا حادثہ خریداروں کے اعتماد کو شدید متاثر کر سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US