قومی اسمبلی کی تازہ ترین صورتحال میں مسلم لیگ (ن) نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے، اور اب وہ اپنی اتحادی جماعتوں کے ساتھ مل کر ایوان میں مضبوط پوزیشن بنا چکی ہے۔
ن لیگ نے 6 نشستوں پر کامیابی کے بعد اپنی نشستوں کی تعداد 132 تک پہنچائی۔ اس کامیابی کے بعد ن لیگ کا پیپلز پارٹی پر انحصار کم ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ن لیگ کو مزید چار آزاد ارکان کی حمایت حاصل ہے، جس سے اُن کی اور اتحادی جماعتوں کی مشترکہ نشستیں 170 تک پہنچ گئی ہیں۔
اتحادی جماعتوں کی بات کی جائے تو ایم کیو ایم پاکستان کے 22 ارکان، مسلم لیگ ق کے 5 ارکان، استحکام پاکستان پارٹی کے 4 ارکان ہیں۔ یہ اتحاد ن لیگ کو ایوان میں مستحکم اکثریت فراہم کرتا ہے، نہ صرف سادہ اکثریت بلکہ قانون سازی اور اہم فیصلوں میں بھی ان کی گرفت مضبوط ہوگئی ہے۔
یہ پیش رفت اس لحاظ سے اہم ہے کہ ن لیگ اب ایک بڑے سیاسی کردار کے طور پر ابھری ہے اور ان کے پاس پیپلز پارٹی کے بغیر اپنے ایجنڈے پر کام کرنے کی گنجائش ہے۔