پٹھان کا جنون افریقی بہن بھائیوں پر بھی چڑھ گیا ۔۔ شاہ رخ کی فلم کا گانا بے شرم رنگ کیسے گایا جو یہ وائرل ہو گئے؟ویڈیو

image

پٹھان فلم کا جنون افریقی بہن بھائیوں پر چڑ گیا ہے۔ جی ہاں تنزانیہ سے تعلق رکھنے والے ان دونوں بہن بھائیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ یہ انتہائی اچھے انداز میں اس کا گانا بے شرم رنگ گا رہے ہیں۔

اس موقعے پر یہ دونوں اپنے علاقائی لباس میں موجود تھے۔ بہن بھائی کیلی پال اور نیما پال کی دیگر ویڈیوز کی طرح صارفین اس ویڈیو کو بھی بے انتہا پیار دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ افریقی بہن بھائی اکثر انساٹاگرام پر بھارتی گانوں کو اپنے انداز میں کر ویڈیو شیئر کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ یہ ہر دل میں بستے ہیں۔

اس کے علاوہ آپکو یہ بھی بتاتے چلیں کہ شاہ رخ خان کی نئی فلم پٹھان بھارت کی وہ پہلی فلم ہے جس نے صرف 5 دن میں 550 کروڑ سے زائد کا کاوربار کر لیا تھا۔ فلم کی بے پناہ مقبولیت کو دیکھتے ہوئے شاہ رخ خان، دیپیکا، جان ابراہم نے ایک تقریب رکھی، جس میں لوگوں کو میڈیا سے اپنی فلم کے بارے میں بات چیت کی گئی اور لوگوں کے دلچسپ سوالات کا بھی اسی تقریب میں جواب دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس فلم میں ایک اور بھی بڑی شخصیت تھی جس کا نام تھا سلمان خان جوکہ کچھ سین کیلئے فلم میں نظر آئے مگر یوں معلوم ہوتا ہے کہ پوری فلم کی جان ہی یہ سین تھے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts