سر پر دوپٹہ پہنے تلاوت کرتی ہے ۔۔ افریقی لڑکی کی ایسی تلاوت جو آپ نے شائد پہلے کبھی نہیں سنی ہوگی؟

image

حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے بہتر وہ شخص ہے جو قرآن حکیم سیکھے اور سکھائے اور ایک روایت میں ان ہی سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بے شک تم میں سے افضل شخص وہ ہے جو قرآن سیکھے اور سکھائے۔

قرآن کریم اللہ پاک کی مضبوط رسی ہے، جس نے بھی اسے مضبوطی سے پکڑ لیا، اس کی تلاوت کی وہ دنیا وآخرت کی نعمتوں سے مالا مال ہوگا، قرآن کریم کی تلاوت روحانی وجسمانی بیماریوں کے لیے دوا کا کام بھی کرتی ہے، قرآنِ کریم کی تلاوت انتہائی ادب کے ساتھ کرنی چاہیے۔

قرآن کریم کی تلاوت پر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک ایک حرف کے بدلے نیکیوں کا وعدہ کیا گیا ہے۔ حضرت عبداللہ بن مسعودؓ سے مروی رسول اللہ کا ارشاد ہے :

’’جو شخص کتاب اللہ کے ایک حرف کی تلاوت کرے اسے ہر حرف کے بدلے میں ایک نیکی ملے گی، ہر نیکی10 نیکیو ں کے برابر ہوگی۔ ‘‘ (ترمذی)۔

احادیث مطہرہ میں نبی اکرم کی تلاوت کا معمول بیان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نبی اکرم صحابہ کرامؓ سے بھی قرآن کی تلاوت سنتے تھے۔ آپ نے درست تلفظ اور خوش الحانی کے ساتھ ٹھہر ٹھہر کر تلاوت کرنے کا حکم دیا لہٰذا ہرمسلمان کو اپنی دیگر مصروفیات کے ساتھ ساتھ قرآن کریم کی تلاوت کو معمول بنانا چاہیے۔

اس ویڈیو میں دیکھیں کہ حسینہ نامی ایک نائیجرین بچی انتہائی خوبصورت اور دل سوز آواز میں قرآن پاک کی تلاوت کررہی ہے، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز پر صارفین کا کہنا ہے کہ ایسا انداز اور آواز شائد پہلی کبھی نہیں سنی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.