آسمان سے آگ برسے گی، یورپ پر مسلمانوں کا قبضہ اور ۔۔ پراسرار بابا وانگا کی کون کون سی خطرناک پیش گوئیاں پوری ہونے کا وقت قریب آگیا ہے؟

image

بلغاریہ کی آنجہانی روحانی پیشوا اور نجومی بابا وانگا کی بے شمار درست پیش گوئیوں کے بعد 2023 کیلئے کی گئی پیشگوئیوں کے حوالے سے تجسس بڑھتا جارہا ہے۔

1911 میں بلغاریہ میں پیدا ہونے والی بابا وانگا 1996 میں دنیا سے کوچ کرگئی لیکن اپنے انتقال سے قبل سال 5079 تک کی پیشگوئیاں کرنے کے حوالے سے مشہور بابا وانگا نے روسی زوال، چرنوبل ایٹمی حادثے، 2004ء میں آنے والی انڈونیشیائی سونامی اور 11 ستمبر کو ہونے والے ورلڈ ٹریڈ ٹاور حملوں کی پیشگوئی بھی کی تھی۔

بابا وانگا نے 2023 میں بڑے ممالک کی جانب سے دوسروں پر مہلک حیاتیاتی ہتھیاروں کا استعمال کرنے کی ہلاکت خیز پیشگوئی بھی کر رکھی ہے جس میں آسمان سے اگ برسنے کا اشارہ کیا گیا اور آنجہانی نجومی کے مطابق 2023 میں زمینی مدار کے تبدیل ہونے کے واضح امکانات ہیں جو ماحولیاتی تبدیلی باعث بنے گا اور اس سے گلوبل وارمنگ میں اضافہ ہوگا جس سے انسانوں کیلئے شدید مشکلات پیدا ہوں گی۔

بابا وانگا کی سائنسی حوالے سے ایک دلچسپ پیشگوئی یہ بھی ہے کہ 2023 میں زیادہ تر بجے لیبارٹریز میں پیدا ہوں گے، بابا وانگا نے 2022 کیلیے آسٹریلیا اور ایشیائی ممالک میں خطرناک سیلاب اور زلزلوں کی پیشگوئی کی تھی۔

بابا وانگا کی پیش گوئی کے مطابق 2023 میں مسلمان یورپ پر غلبہ پانا شروع کردینگے اور اسلام یورپ کا سب سے بڑا مذہب بن جائیگا۔یہاں دلچسپ بات تو یہ ہے کہ معاہدہ لوارزن رواں سال اپنی مدت پوری کرکے ختم ہوجائیگا جس کے بعد ترکی پر عائد کئی پابندیاں ختم ہونے کی وجہ سے خطے میں ترکی کے اثرو رسوخ میں اضافہ ممکن ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.