80 سال تک عمر پانے والے طوطے ۔۔ انسان سے زیادہ لمبی زندگی والے کراچی کے یہ طوطے کیا کھاتے ہیں؟ دیکھیے

image

طوطے ہر دوسرے گھر میں دکھائی دیتے ہیں، ان کے چیخنے کی آواز اور ان کا دل کو بھا لینے والا انداز سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتا ہے۔

لیکن ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو ان سے متعلق منفرد معلومات فراہم کریں گے۔

ہرے نیلے، مختلف رنگوں کے طوطے جب گھر میں موجود ہوتے ہیں، تو اپنی دلچسپ حرکتوں کی بدولت توجہ حاصل کر لیتے ہیں۔

لیکن ان طوطوں کی قیمتیں بھی کافی زیادہ ہوتی ہیں، یہاں تک کہ لاکھوں روپوں میں طوطے فروخت ہوتے ہیں۔

عام طور پر تو صارفین نے ہرے رنگ کے طوطے ہی دیکھے ہیں، جبکہ چھوٹے رنگ برنگے طوطے بھی گھروں میں موجود ہوتے ہیں، تاہم بڑے سائز کے طوطے اپنی خوبصورتی اور دلچسپ انداز کی بدولت سب کو خوب لبھاتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ یہ طوطے اپنی قیمتوں کے ساتھ ساتھ خوراک کی بنا پر بھی جانے جاتے ہیں، شوقین افراد ہی انہیں خریدتے ہیں، کیونکہ ان کی قیمت 1 لاکھ سے 8 لاکھ تک چلی جاتی ہے، بلکہ اس سے بھی زیادہ۔

دوسری جانب یہ طوطے اس لیے بھی کافی توجہ سمیٹ لیتے ہیں کیونکہ ان کی عمر 80 سال تک ہوتی ہے، یعنی ایک عام انسان کی عمر تک یہ طوطے زندہ رہ سکتے ہیں۔

مونگ پھلی کھانے والے یہ طوطے گھریلو ماحول خوب رچ بس جاتے ہیں، جبکہ پیار محبت کی جائے تو پالتو بھی بن ہی جاتے ہیں۔


About the Author:

Khan is a creative content writer who loves writing about Entertainment, culture, and Politics. He holds a degree in Media Science from SMIU and has been writing engaging and informative content for entertainment, art and history blogs for over five years.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.