رانا ثنا اللہ اور بھارتی وزیر داخلہ میں کیا فرق ہے؟ فواد چودھری

image

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے استفسار کیا ہے کہ رانا ثنا اللہ اور بھارتی وزیرداخلہ میں کیا فرق ہے؟

انہوں نے کہا جیسے بھارت میں مودی کی زبردستی حکومت ہے، کشمیر پر ہندوستان نے غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے، اسی طرح پاکستان میں ان کی حکومت ہے، چوں چوں کا مربہ اکٹھا کر کے پاکستان پر زبردستی کی سرکار مسلط کی گئی ہے۔

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ مشرف نے صحیح پہچانا تھا، نواز شریف اور زرداری کے ہوتے ہوئے آئین پر عمل نہیں ہو سکتا، گزشتہ 9 ماہ سے آئین کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے، مشرف نے 1999 میں نواز شریف کو نکال کر پاکستان پر احسان کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف ،شہباز شریف اور زرداری کو پاکستان سے کوئی دلچسپی نہیں، نواز شریف اور زرداری کو باہر نکالنے کیلئے جو بھی کام ہو وہ جائز ہے۔

عمران خان جیل بھرو تحریک شروع کریں، ایک چیز کے سوا سب کچھ دیں گے، رانا ثنا اللہ

فواد چودھری نے کہا کہ جب سے یہ حکومت آئی ڈالر اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہی کیا جا رہا ہے، رات کے اندھیروں میں یہ گھروں میں گھستے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.