پشاو:بغیر شناختی کارڈ ہوٹلزاورسرائیوں میں قیام پر پابندی عائد

image

پشاور میں بغیر شناختی کارڈ اور اہم دستاویز کے ہوٹلزاورسرائیوں میں قیام پر پابندی عائد کر دی گئی۔

پشاور پولیس لائنز دھماکے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے  اہم پابندیاں نافذ کردیں۔بغیر شناختی کارڈ اور اہم دستاویز کے ہوٹلزاورسرائیوں میں قیام پر پابندی ہو گی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق  گنجان مقامات اورتجارتی مراکز کے پارکنگ ایریا کی انتظامیہ ہائی الرٹ رہے گی۔گاڑیوں اور موٹر سائیکلز کی خصوصی نگرانی کی ہدایات کر دی گئیں۔ عارضی چیک پوسٹیں  بھی قائم کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

پولیس لائنز مسجد میں اسلحہ اور بلٹ پروف جیکٹ پہن کر داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی۔ہیلمٹ پہن کر بھی پولیس لائنز مسجد کے اندر داخل ہونے پر پابندی ہو گی۔ نمازی تلاشی کے بعد پولیس لائنز مسجد میں داخل ہونگے۔

پشاور دھماکے میں ٹی این ٹی دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔خود کش بمبار نے مسجد کے پُرانے حصے میں دھماکا کیا۔مسجد کے پُرانے حصے میں کوئی پِلر موجود نہیں تھا۔

مسجد کی دیوار یں صرف اینٹوں کے سہارے کھڑی کی گئی تھیں۔دھماکے کی وجہ سے مسجد کی دیواریں اور چھت گرنے سے زیادہ شہادتیں ہوئیں۔

خود کش بمبار اور نیٹ ورک کی تفصیلات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔نیٹ ورک تک رَسائی حاصل کی جا رہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.