سعودی عرب کا کابل میں سفارت خانہ بند

image

سعودی عرب نے سیکورٹی خدشات کے باعث افغان دارالحکومت کابل میں سفارت خانہ بند کردیا۔

سعودی عرب کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کابل میں سعودی سفارتخانے کو سیکیورٹی خدشات کے باعث  بند کیا گیا۔ سفارتخانے کو داعش کی جانب سے ممکنہ حملے کا خطرہ تھا۔

افغان میڈیا کا  سعودی وزارت خارجہ کے حکام کے حوالے سے کہنا ہے کہ داعش کار بم کے ذریعے سعودی سفارتخانے کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی تھی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی سفارت خانے کے سفارت کاروں اور ملازمین کو  فوری طور پر اسلام آباد منتقل کردیا گیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.