داماد شادی سے پہلے گھر آ گیا پھر ڈھول ڈھمکے کی بجائے نعتیں کیوں پڑھوائیں ۔۔ شاہین کا نکاح بھارتی کھلاڑیوں کی شادی سے کیسے خاص تھا؟ ویڈیو

image

شادی کو یاد گار بنانے کیلئے ہر دولہا، دلہن خوبصورت لباس کا اور خوبصورت مقام کا انتخاب کرتے ہیں۔ مگر اب ہونے والی ان مشہور لوگوں کی شادیوں میں کیا چیز مختلف تھی، یہ کوئی نہیں جانتا ۔آئیے جانتے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی:

قومی فاسٹ باؤلر و آفریدی کے داماد شاہین اور اہلیہ انشاء کے زندگی کے بڑے دن پر نکاح کے بعد گانے نہیں بلکہ نعتیں چلتی رہیں۔ جس سے یہ پر مسرت تقریب اور بھی زیادہ حسین ہو گئی۔

یہی نہیں بلکہ شاہین اور اہلیہ انشاء کی جانب سے تمام مہمانوں سے یہ بھی در خواست کی گئی تھی کہ ہمارا سب سے خوبصورت تحفہ یہ ہے کہ باہر دنیا کو چھوڑ کر آپ اس خوشی میں شریک ہوں۔ اور اپنے موبائل فون بند کر دیں۔ یہ تحریر انہوں نے ڈی ایچ اے گالف کلب میں ایک بورڈ پر لکھوا کررکھوائی ہوئی تھی۔

شاداب خان :

پاکستان ٹیم کی آن بان شان سمجھے جانے والے میانوالی کے اس کھلاڑی نے سابق کھلاڑی ثقلین مشتاق کی بیٹی سے نکاح کیا۔

یہ نکاح انہوں نے کوئی بہت زیادہ دھوم دھام سے نہیں بلکہ سادگی سے کیا اور ان کی اہلیہ بھی پردہ کرتی ہیں۔ یہ تقریب 23 جنوری 2023کو ہوا۔

حارث رؤف:

حارث قومی کرکٹ ٹیم کے ابھرتے ہوئے فاسٹ باؤلر ہیں جنہوں نے کسی مشہور شخصیت سے شادی کرنے کی بجائے اپنی کلاس فیلو دوست سے شادی کی۔ ان کی اہلیہ کا نام مزنہ مسعود ملک ہے۔ ان کے نکاح کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز دسمبر 2022 کو سامنے آئیں۔

کے ایل راہول :

یہ وہ نام ہے جو گزشتہ ماہ بہت سرخیوں میں رہا۔ کے ایل راہول جو کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے جانے مانے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے بھارتی اداکار سنیل شیٹی کی بیٹی سے شادی کی۔ اس شادی کی خاص بات یہ تھی کہ کسی بڑے شادی ہال میں تقریب نہیں ہوئی بلکہ سنیل نے یہ تقریب اپنے کھنڈالہ میں قائم بنگلے میں کی۔

جس کی وجہ یہ تھی کہ ان کی بیٹی نہیں چاہتی تھیں کہ زیادہ لوگ ہوں اور شور شرابا بھی ہو۔ اس کے علاوہ سنیل نے بیٹی کی شادی کے موقعے میں پلیٹوں میں کھانا نہ دیا بلکہ پیکٹوں میں پیک کر کر مہمانوں میں تقسیم کیا تاکہ کھانا ضائع ہونے سے بچ جائے۔


About the Author:

Faiq is a versatile content writer who specializes in writing about current affairs, showbiz, and sports. He holds a degree in Mass Communication from the Urdu Federal University and has several years of experience writing.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts