ٹوئلٹ کو صاف رکھنا ہر کسی کا فرض ہے تاکہ وہ خود بھی گندگی سے بچا رہے اور اس کے علاوہ وہ ٹوائلٹ استعمال کرنے والے اس کے جراثیم سے دور رہیں۔ لیکن اکثر اوقات یہ دیکھا جا تا ہے کہ ہم گھر کی دیگر چیزوں کی صفائی کا تو خاص خیال رکھتے ہیں مگر ٹوائلٹ کی صفائی کو مدِنظر نہیں رکھتے جو بیماریوں کا باعث بنتی ہے۔
آپ نے اگر انگریزی ڈرامے یا ویڈیوز دیکھی ہوں تو اس میں یہ دکھایا جاتا ہے کہ اکثر رات کے وقت ٹوائلٹ میں سیٹ کے اوپر یہ لال رنگ کا کپ رکھا ہوا ہوتا ہے اور جو اس کپ کو رکھا ہوا دیکھ لے وہ واش روم کا استعمال نہیں کرتا ۔۔ ایسا کیوں؟
دراصل یہ لال رنگ کا کپ اس لیے رکھا ہوا ہوتا ہے کیونکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ واش روم میں کوئی ٹوائلٹ پیپر موجود نہیں ہے اور اب اس کو کوئی استعمال نہ کرے یا اگر کسی کو استعمال کرنا ہے تو وہ پھر پورا صاف کرکے پانی سے دھو کر یہاں سے باہر جائے ورنہ ہرجانہ بھرنا پڑے گا۔