اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ہیڈ آف میڈیا افیئرز فواد چودھری نے اعلان کیا ہے کہ اسلا م آباد پولیس کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کروں گا۔
ہم نیوز کے پروگرام ’پاور پالیٹکس‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ میرے خلاف جعلی کیسز بنائے گئے، بغاوت کا کیس بنایا گیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس نے میری جعلی میڈیکل رپورٹ بنائی، اگر آئین اور قانون پر عملدرآمد نہیں ہوگا تو پھر طاقتور لوگ آگے آئیں گے، انہوں نے سارے نظام کو تباہ وبرباد کر کے رکھ دیا ہے۔