اسلام میں خوش آمدید ۔۔ اٹلی کے پائلٹ کی اسلام قبول کرنے کی ویڈیو، کلمہ پڑھتے ہی پائلٹ کا کیا رد عمل تھا؟ ویڈیو دیکھئے

image

اسلام کی خوبصورتی ہی یہی ہے لوگ اس کا نام سن کر سکونِ قلب محسوس کرتے ہیں۔ یہ وہ واحد مذہب ہے جس کی غیر مسلم بھی تعریف کرتے ہیں اور اس کے چند احکامات کی پاسداری بھی کرتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر آپ نے بہت سے غیر مسلموں کو اسلام قبول کرتے دیکھا ہوگا بالکل ویسے ہی اب ایک اٹلی سے تعلق رکھنے والے غیر مسلم پائلٹ نے بھی اسلام کی دعوت قبول کی اور جب اس نے اسلام مذہب کو جانا تو اپنے آپ کو اس مذہب کو اپنانے سے نہیں روک پایا۔

اٹلی کے پائلٹ کی اسلام قبول کرنے کی ویڈیو نے لوگوں کو خوش کردیا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب میں اٹلی کا ایک پائلٹ موجود ہے جہاں اسے کلمہ پڑھایا جانے لگا ہے۔

غیر مسلم پائلٹ کو ہاتھ باندھے غور سے سب کچھ دیکھ رہا ہوتا ہے کہ جیسے اس کے ساتھ آج بہت الگ ہونے جا رہا ہے۔

سعودی پائلٹ اٹلی کے پائلٹ کو جب کلمہ پڑھانا شروع کرتے ہیں تو وہ پہلے اس کلمے کا انگریزی مطلب پوچھتا ہے جس کے بعد اسے ترجمہ کر کے مطلب سمجھایا جاتا ہے۔ کمرے میں پاس موجود عملے کے لوگ پائلٹ کی اسلام قبول کرنے کی ویڈیو بناتے ہوئے بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

اس کے بعد غیر مسلم پائلٹ کو عربی میں کلمہ مکمل کرتا ہے، جس کے بعد وہ سعودی پائلٹ سے گلے لگ کر آبدیدہ ہوجاتا ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.