ماں تو مرگئی، لیکن پیدائشی بچہ زندہ بچ گیا ۔۔ زلزلے کے ملبے میں پیدا ہونے والا بچہ معجزاتی طور پر کس طرح بچا؟ جذباتی ویڈیو

image

ترکیہ میں آنے والا خوفناک زلزلہ ہر آنکھ عشکبار کرگیا، ہر طرف تباہی کے وہ مناظر دکھائی دے رہے ہیں جو آج تک ترکیہ کی 100 سالہ تاریخ میں کبھی نہ ملے۔ 9۔7 شدت کا زلزلہ اور 8 گھنٹے بعد دوبارہ جھٹکوں نے پورے ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا میں خوف برپا کردیا ساتھ ہی شام کی زمین بھی لرز اٹھی۔ 3 ہزار سے زائد لوگوں کی موت نے قیامت کا دوسرا رُخ دکھا دیا۔

جہاں زلزلے سے اموات کی شرح میں اضافہ ہوگیا وہیں کچھ خوش نصیب ایسے بھی ہیں جن کو اللہ نے اپنی رحمت سے زندہ رکھا۔ جسے خُدا چاہے اسے کوئی نہیں مٹا سکتا، یہ معجزہ بھی دیکھےن میں آیا۔ جہاں ایک حاملہ خاتون ملبے تلے دب گئی اور حالت بگڑنے کے باعث اسی ملبے میں بچے کی پیدائش بھی ہوئی، ماں تو مر گئی لیکن نومولود زندہ بچ گیا۔ یہ قدرت کا ایک بڑا کرشمہ ہے جس کو عالمی میڈیا پر ہر کوئی دیکھ کر حیران رہ گیا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے جب ملبے تلے زندہ نومولود بچے کو نکالا تو دیھ کر سب دنگ رہ گئے، اس بچے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر خوب شیئر کی جارہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بچے کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور یہ بالکل صحت مند ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.