شادی کا دن انسان کی زندگی کا سب سے خاص اور منفرد دن ہوتا ہے۔ اس دن ہر شخص اپنی مرضی کی چیزیں کرنا چاہتا ہے چاہے وہ کپڑے ہوں یا سجاوٹ، خاص دعوت ہو یا کوئی رسم ۔ ہم آج کل مہنگی شادیوں کی مہنگی سی رسومات دیکھتے ہیں۔ لیکن ایسی بھی شادیاں ہوتی ہیں جہاں گانے باجے نہیں بلکہ اللہ کا کلام سنائی دیتا ہے۔
ٹک ٹاک پر جہاں شاندار شادیوں کی ویڈیوز وائرل ہوتی ہیں وہیں اس سادی شادی کی ویڈیو کو بھی خوب شیئر کیا جا رہا ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے ایک دلہن نے اچانک تلاوتِ قران پاک شروع کی تو دولہا نے بھی حیرانی و پریشانی سے اس کی طرف دیکھنا شروع کردیا۔
یہ ایک غیر ملکی شادی کی ویڈیو ہے جس میں دلہن ایک قارعہ ہے اور اس نے اپنے گھر والوں کی خواہش پر اپنی شادی کے دن خوبصورت انداز میں تلاوتِ قران پاک کرنا شروع کردی۔ اس کی ویڈیو کو خوب شیئر کیا گیا ہے اور اب تک اس کو 1 روڑ سے زائد لوگ شیئر کر چکے ہیں۔