یہاں کی تباہی دیکھ کر میرا دل ٹوٹ گیا ۔۔ زلزلے کی جگہ پر پہنچے تو منظر دیکھ کر رو پڑے، اپنے ہاتھ کا بنا کھانا تقسیم کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

image

شیف کزن براک کو آج سے قبل ہم سب نے ان کی ویڈیوز اور وی لاگز میں ہنستے مسکراتے ہر کسی کے چہرے پر خوشیاں بکھیرتے اور کھانا بناتے دیکھا ہے لیکن آج ترکیہ میں آنے والے خوفناک زلزلے سے جہاں ترکیہ میں ہر آنکھ عشکبار ہے، لوگوں کے گھر ٹوٹ گئے، دل اداس ہے وہیں شیف کزن براک بھی اپنے ہم وطنوں کی حالت اور تباہی کو دیکھ کر رو پڑے۔

ترکیہ اور شام سمیت دیگر ممالک میں خوفناک زلزلے سے بڑی اور اونچی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی متاثرہ علاقوں کی تصاویر اور ویڈیوز نے لوگوں کے دلوں کو دہلا دیا۔ شیف براق ازدمیر نے زلزلے سے متاثرہ صوبوں کا دورہ بھی کیا اور امدادی سامان کی بھی تقسیم کیا۔ سوشل میڈیا پر براق نے لکھا کہ ہم نے ہاٹے (Hatay) اور دوسرے متاثرہ صوبوں میں امدادی ٹرک پہنچا دیے۔

انہوں نے اپنے ریستوارن کا تیار کردہ کھانے اور امدادی سامان متاثرہ علاقوں میں پہنچایا اور مدد کے لئے امداد اکٹھی کرنی شروع کر دی ہے۔ براق نے کہا کہ: " میں یہاں ان لوگوں کی مدد کرنے کے لیے ہوں، جنہوں نے اپنا سب کچھ کھو دیا ہے۔ میرا دل ان لوگوں کے لیے ٹوٹ جاتا ہے، اور میں صرف مدد کرنا چاہتا ہوں۔" "


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.