والدین بہت مشکلوں سے بچوں کی پرورش کر کے انہیں بڑا کرتے ہیں ان کو کھلاتے پلاتے ان کی اچھی طرح دیکھ بھال کرتے ہیں۔
جب وہ بیمار ہوجائیں تو ساری رات ان کے لیے پریشان رہتے ہیں اور فوراً ڈاکٹر کے پاس علاج کے لیے لیکر بھاگتے ہیں۔ لیکن ان والدین کا دکھ کوئی نہیں سمجھ پاتا جن کی اولاد کم عمری میں ہی دنیا سے رخصت ہوجاتی ہے اور وہ جیتے جی مر جاتے ہیں۔
ایک ویڈیو سوشل میڈیا کافی وائرل ہو رہی ہے جس میں دردناک مناظر دیکھنے کو ملے۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اسپتال کے بستر پر موجود ایک بچہ اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے اور وہ اپنے باپ کے ہاتھوں میں ہے۔
مذکورہ ویڈیو ایک اسلامک سوشل میڈیا پیج پر اپ لوڈ کی گئی ہے۔ مختصر طرز کی ویڈیو میں دیکھا جاتا ہے کہ باپ اپنے بیٹے کو ہاتھوں میں لیے اسے تسلی دے رہا ہوتا ہے کہ اسے کچھ نہیں ہوگا۔
ویڈیو میں بچے کو تکلیف بھرے لہجے میں بولتے ہوئے سنا جا سکتا ہے وہ کہہ رہا ہوتا ہے بسم اللہ اور یہ کہنے کے بعد وہ دم توڑ دیتا ہے۔
یہ ویڈیو دیکھ کر کافی لوگ دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ بچہ شاید بے ہوش ہوگیا ہو مگر بظاہر دیکھنے میں یہ لگتا ہے کہ دم توڑ گیا ہے۔