ترکیہ میں آنے والے شدید خوفناک زلزلے نے جہاں ملک کی فضا کو سوگوار کر دیا ہے، وہیں اب کچھ ایسی خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں، جو کہ سب کو جذباتی کر رہی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
ترک صدر رجب طبی اردگان اور ان کی اہلیہ ایمینی اردگان زلزلہ متاثرین کے درمیان موجود ہیں، ان کے دکھ درد کو کم کرنے اور انہیں اپنائیت کا احساس دلانے کی خاطر وہ ان سے الگ نہیں ہو ہا رہے ہیں۔
لیکن اب ترک خاتون اول ایمینی اردگان نے اسپتال کا دورہ کیا جہاں وہ نوزائیدہ اور نومولود بچوں کو دیکھ کر افسردہ ہو گئی تھی۔
خاتون اول نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 16 زلزلہ متاثرین کو صدر ترکیہ کے حکم پر صدر کے ہوائی جہاز میں انقرہ منتقل کیا گیا۔
ساتھ ہی خاتون اول نے لکھا کہ اب یہ بچے ہمارے ہاتھوں میں ہیں، ریاست کے محفوظ ہاتھوں میں۔
جب تک یہ نومولود بچے صحت یاب نہیں ہو جاتے، میں اس وقت ان کے حوالے سے اپڈیٹ لیتی رہوں گی، امید کرتی ہوں کہ تمام بچے جلد از جلد صحت یاب ہو جائیں۔