ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ اسے ایسی حالت میں موت نصیب ہو جب وہ نماز پڑھ رہا ہو یا خواہ وہ کسی بھی عبادت میں مصروف ہو۔
جیسا کہ سب جانتے ہیں کہ حال ہی میں ترکی کو بدترین زلزلے کا سامنا کرنا پڑا جس کے نتیجے میں ہزاروں انسنای جانیں ضائع گئیں۔ کوئی ملبے کے نیچے سے مردہ پایا توکوئی زندہ حالت میں پایا گیا۔
کہیں دیکھا گیا کہ ایک باپ اپنی مردہ بیٹی کا ہاتھ تھامے بے یار و مددگار کھڑا ہے تو کہیں پورا خاندان زندہ بچ گیا۔
اب ترکی سے ایک ایسی تصویر وائرل ہو رہی ہے جو کہ ہے تو درد ناک تصویر مگر اس میں موجود شخص جس حالت میں خدا کو پیارا ہوا کہا جا سکتا ہے کہ اس نے جنت کما لی ہوگی۔
وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملبے تلے دبے مردہ شخص کے ہاتھ میں تسبیح موجود ہے اور وہ عبادت کے دوران کو اللہ کا پیارا ہوگیا ہے۔
تصویر نے لوگوں کو غمزدہ کر دیا ہے اور یہ تصویر اب ہر جگہ وائرل ہو رہی ہے۔