آپﷺ بہت پیارے اور سب سے محبت و شفقت کرنے والے تھے، اب مجھے ان کا دیدار کرنا ہے۔ یہ الفاظ ہیں ایک اس چھوٹے مسلمان بچے کے جس نے زندگی میں ہمیشہ دادا اور والدین سے آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ کی سب انسانوں سے بہترین اخلاق احادیث اور سنت کے بارے میں سنا تھا۔
تو اب یہ معصوم یہ اپنے والدین سے ضد کی کہ اسے آپ ﷺ کے پاس لے جایا جائے تو والد نے کہا کہ بیٹا ہم ان کے امتی ہیں لیکن وہ اب اس دنیا سے پردہ فرما گئے اب آپ ان پر درود پاک پڑھو، اللہ پاک کی ذات تمہیں روز آخرت میں نبی پاکﷺ سے ملوا دیں گے۔ یہی نہیں والد نے یہ بھی پوچھا کہ آپ روتے کیوں ہو محمود۔
تو بیٹا کہتا ہے کہ آپ نے بھی بتایا اور میں نے کتاب میں بھی پڑھ لیا ہے کہ نبی پاک ﷺ رخصت ہو گئے ہیں، یوں میں اب ان سے نہیں مل سکتا بس اسی بات نے مجھے رلا دیا ہے۔
بے شک ہر مسلمان کو اپنے نبی ﷺ کا امتی ہونے پر فخر ہے اور ان کیلئے وہ ایک کامل ہستی ہیں۔ ان کی تمام زندگی قیامت تک کے انسانوں کیلئے نمونہ ہے۔