ریکوڈک ڈیل فائنل کی تو جنرل (ر) باجوہ نے مجھے ہیرو قرار دیا، شوکت ترین

image

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ریکوڈک ڈیل فائنل کی تو جنرل (ر) باجوہ نے مجھے ہیرو قرار دیا۔

سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ اگر سابق آرمی چیف نے میرے متعلق وہی گفتگو کی ہے جو کالم نگار نے چھاپی ہے تو میں  جواب دینا چاہوں گا۔مجھے یقین نہیں کہ جنرل(ر) باجوہ نے ان خیالات کا اظہار کیا مگر پھر بھی ریکارڈ کی درستگی کیلئے کچھ حقائق عرض کرنا چاہتا ہوں۔

ان کا کہنا ہے کہ ریکوڈک ڈیل فائنل کی تو جنرل صاحب نے مجھے ہیرو قرار دیا۔کالم نگار کے مطابق سابق آرمی چیف نے دعویٰ کیا کہ نیب کے 8ارب کے مقدمے کے خاتمے میں جنرل( ر)فیض حمید نے میری مدد کی،یہ تاثر خلافِ حقیقت اور  مضحکہ خیر ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کسی مالی کرپشن کے الزام کے بغیر چار رینٹل پاورز کامعاملہ مجھ پر ڈالا  گیا۔میں نے رینٹل کمپنیوں کو اضافی سات فیصد ایڈوانس کی فراہمی کی منظوری دی۔

2019میں وزیراعظم عمران خان نے مجھے ذمے داری سونپنے کا کہا تو میں نے معذرت کی۔میری معذرت کا سبب یہ تھا کہ میرے خلاف مقدمے تھے جن میں پچھلے سات سال سے کوئی کارروائی نہ ہوئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.