ترکی اور شام کے لوگوں پر اس وقت برا وقت آیا ہوا ہے مگر پوری دنیا امدادی کارکن ترکیہ کی متاثرہ زندگیاں بچانے نکل پڑے ہیں۔ مختلف ویڈیوز ترکیہ سے سوشل میڈیا سے سامنے آرہی ہیں جنہیں دیکھ کر دل افسردہ ہوجاتا ہے۔
ایک اور ویڈیو شام سے سامنے آئی ہے جس میں ایک آدمی عمارت کے ملبے کے نیچے دبا ہوا ہے مگر اس کے باوجود وہ وضو کے لیے پانی مانگ رہا ہے جس کے الفاظ سن کر ہرمسلمان کو فخر ہوا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بوڑھا شامی شخص جو ملبے تلے دبا ہوا ہے،اور جب اس کے پاس امدادی ٹیمیں اس شخص تک پہنچی تو اس نے امدادی کارکنوں سے یہ نہیں کہا کہ مجھے جلدی باہر نکالو بلکہ اس نے کہا کہ مجھے نماز پڑھنی ہے اس کے لیے وضو کا پانی دے دو۔
بزرگ کہ رہے ہیں کہ’مجھے پانی دو، میں وضو کروں گا میری نماز قضا ہو رہی ہے۔
مذکورہ بوڑھے شامی شخص کی ویڈیو ہر طرف وائرل ہورہی ہےاس ویڈیو کو اب تک لاکھوں بار دیکھا جاچکا ہے۔