ضمنی انتخابات:فوج اورعدلیہ سمیت دیگراداروں کےخلاف بات کرنے پر پابندی

image

فوج اورعدلیہ سمیت دیگراداروں کےخلاف کوئی بات نہیں کی جائے گی۔الیکشن کمیشن نے 33 حلقوں میں ضمنی انتخابات کےلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔

ضابطہ اخلاق میں کہا گیا ہے کہ  نظریہ پاکستان کےمنافی کوئی فعل نہیں کیا جائےگا۔ ملکی آزادی  اور سالمیت کیخلاف کوئی بات نہیں کی جائےگی۔ انتخابی عمل کوبہتراندازمیں آگے بڑھانے کیلئے سیاسی جماعتیں پولنگ ایجنٹس کوہدایات جاری کرینگی۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خلاف ورزی کرنےوالوں کیخلاف انتخابی ایکٹ کےتحت کارروائی ہوگی۔ قانون نافذکرنےوالےاداروں کیساتھ تعاون کیاجائےگا۔انتخابی اخراجات کےاکاؤنٹس واضح کرناہونگے۔

الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کے مطابق تمام ٹرانزیکشنزجی ایس ٹی رجسٹرڈفارم کےتحت ہونگی۔انتخابی مہم میں قانون کی پاسداری ضروری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.