یورپ جاکر پیسے کمانا ہر دوسرے پاکستانی کا خواب ہوتا ہے لیکن اکثر سالوں سال بیت جانے کے باوجود پاکستانیوں کو یورپ میں مستقل رہائش اور روزگاری کیلئے کاغذات بنوانے میں مشکلات درپیش آتی ہیں اس لئے کئی لوگ یورپ میں شادی کرکے آسانی سے مستقل ہونے کا راستہ اختیار کرتے ہیں، ایسے ہی ایک پاکستان کے بارے میں ہم آپ کو بتائیں گے جنہوں نے یونان انگریز لڑکی سے شادی کی اور یونان میں ہی سیٹل ہوگئے۔
پنجاب کے ضلع شیخو پورہ کے گاؤں مکی سے تعلق رکھنے والے گل باز احمد نے بتایا کہ مجھے یونان آئے 14 سے 15 سال ہوچکے ہیں اور میں پیٹرول پمپ پر کام کرتا ہوں، ہماری شادی کو 4 سال ہوچکے ہیں ، میری اہلیہ زیٹا بیوٹی سیلون میں کام کرتی ہیں۔ ایک دوست کے گھر پر زیٹا سے ملاقات ہوئی اور بات چیت شادی میں بدل گئی۔
زیٹا نے بتایا کہ گل باز بہت اچھے انسان ہیں، بہت خیال رکھتے ہیں اور ذمہ دار بھی ہیں، میں نے پاکستانی کھانے بنانے بھی سیکھ لئے ہیں اور بریانی، فرنی، گجریلا اور روٹی بھی بنالیتی ہوں۔
گل باز نے بتایا کہ میں کام سے آکر کپڑے ادھر ادھر پھینک دیتا ہوں، زیٹا ہی گھر کے سارے کام کرتی ہیں اور مجھے ایسا لگتا ہے کہ شائد میں پاکستان میں ہی ہوں کیونکہ زیٹا پاکستانی عورتوں کی طرح بہت خیال رکھنے اور پیار کرنےوالی ہیں۔
انہوں نے بتایا کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ میں بھی کھانا بنانے میں مدد کردیتا ہوں اور لیکن مجھے آٹا گوندھنا نہیں آتا اس لئے زیٹا آٹا گوندھ دیتی ہیں اور میں روٹی بنادیتا ہوں، اسی طرح زندگی گزر رہی ہے۔