قومی کرکٹر شاداب خان کا ولیمہ اس وقت جاری ہے جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
شاداب خان کے ولیمہ کی تقریب میں ان کے پکے دوست قومی فاسٹ باؤلر حسن علی نے پہنچ چکے ہیں اس کے علاوہ بابر اعظم ، فخر زمان ، آصف علی، حارث رؤف دیگر کھلاڑی بھی ولیمہ کی دعوت میں پہنچے ہیں۔
شاداب خان نے اپنے ولیمے میں سیاہ رنگ کا تھری پیس سوٹ زیب تن کیا ہے جس میں وہ بہت ہی شاندار دکھائی دے رہے ہیں۔
ساتھ ہی ثقلین مشتاق کی اہلیہ ثنا ثقلین نے فاسٹ باؤلر حسن علی کی اہلیہ کے ساتھ تصویر بنوائی ہے جو کہ وائرل ہو رہی ہے۔
ثناء ثقلین نے بیٹی کے ولیمے میں گرے رنگ کا لباس پہنا ہے اور اسی رنگ کا نقاب بھی پہنا ہے۔ جبکہ حسن علی کی اہلیہ جامنی رنگ کے لباس زیب تن کیا ہے۔