بیٹے کو گرفتار کرنے اور تشدد کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، شاہ محمود

image

ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ زین قریشی کو گرفتار کرنے اور اس پر تشدد کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، زین قریشی کو کل نہیں آج ہی گرفتار کر لیں، ہم بھاگیں گے نہیں۔

سابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے مؤقف پر قائم ہوں اور پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑا ہوں، استعفے اور الیکشن لڑنا ہماری حکمت عملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئین شکنی کی سزا سب کے سامنے ہے، انتظامیہ کے ذریعے من پسند نتائج حاصل کرنے کے ارادے سے آگاہ ہیں۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا آج پنجاب میں نگراں سیٹ اپ غیرجانبدار ہے؟

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وفاداری اگر تبدیل کرنا ہوتی تو آج راجہ ریاض کی جگہ میں ہوتا لیکن مجھ جیسا لیڈر آف دی اپوزیشن ان کو منظور نہیں تھا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.