امریکی لڑکا طیارے نے فضا میں اڑنے والی مشتبہ چیز مار گرائی

image

واشنگٹن: امریکی لڑکا طیارے نے فضا میں اڑنے والی کار نما مشتبہ چیز کو مار گرایا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ترجمان وائٹ ہاؤس جان کربی کا کہنا ہے کہ امریکی لڑاکا طیارے نے الاسکا کے اوپر ایک چھوٹی کار نما چیز کو مار گرایا ہے تاہم یہ واضح نہیں کہ اڑنے والی چیز کہاں سے آئی۔

انہوں نے کہا کہ اڑنے والی چیز کو کینیڈا کی سرحد کے قریب مار گرایا ہے اور امریکی پائلٹ کا اندازہ تھا کہ اڑنے والی چیز میں کوئی انسان نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 

پینٹاگون نے امریکی فضائی حدود میں کارنما چیز کو مار گرانے کی تصدیق کی۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی فضائی حدود میں اڑنے والی مشتبہ چیز کو امریکی صدر جو بائیڈن کے حکم پر گرایا گیا۔

دوسری جانب امریکی محکمہ تجارت نے 6 چینی اداروں کو بلیک لسٹ میں شامل کر لیا ہے۔ چینی اداروں کو پیپلز لبریشن آرمی کے ایرو اسپیس پروگراموں میں تعاون پر بلیک لسٹ کیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.