کچھ جوڑے ایسے ہوتے ہیں، جو کہ عمر کے ایسے حصے جسے بڑھاپا کہا جاتا ہے، اس حصے میں آ کر بھی ایک ساتھ ہوتے ہیں، یہاں تک کہ ان کی عمر ہی 100 سے زائد ہو جاتی ہے۔
ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے۔
جنوبی امریکہ سے تعلق رکھنے والا جوڑا سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو گیا تھا، جس میں 110 سالہ شوہر اور 104 سالہ اہلیہ نے سب کو اپنی عمر کی وجہ سے حیران کیا تھا۔
مگر اس جوڑے کو ایسی نظر لگی، کہ اب 104 سالہ خاتون بیوہ ہو چکی ہیں، 110 سالہ جولیو اور 104 سالہ ولدرامنا کی شادی کو 2020 میں 79 سال ہو گئے تھے، لیکن 2020 میں ہی یہ بندھن ٹوٹ گیا اور وہ بیوہ ہو گئیں۔
دونوں کی اشدی 1941 میں ہوئی تھی، لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر شوہر جولیو اچانک انتقال کر گئے تھے، جولیو کی بیٹی سیسیلیا والد کو جگانے ان کے کمرے میں گئی تھیں، کہ اچانک ان کا جسم ٹھنڈا پایا، جس کے بعد انکشاف ہوا کہ ان کا تو انتقال ہی ہو گیا تھا۔
1910 اور 1915 میں پیدا ہونے والا یہ جوڑا اپنی لمبی عمر اور شادی شدہ ہونے کی وجہ سے کافی وائرل تھا، تاہم اب یہ جوڑی ٹوٹ چکی ہے۔
دوسری جانب جوڑے کا سب سے بڑا بیٹا 58 سال کا تھا، جو کہ انتقال کر گیا تھا، یعنی والد سے پہلے بیٹا ہی اس دنیا سے چلا گیا، جوڑے کے 5 بچے تھے، جبکہ 11 پوتے پوتیاں اور 21 پر پوتے پوتیاں اور پر نواسے نواسیاں۔