ٹکٹوں کی تقسیم، پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ

image

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹوں کی تقسیم کا فارمولا طے کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے پرانے اور پارٹی بیانیے کیساتھ کھڑے سابقہ ارکان پارلیمنٹ کو ہی ٹکٹس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے پارلیمانی بورڈ نے سفارش کی ہے کہ پی ٹی آئی کے 80 فیصد سابق ارکان جب کہ 20 فیصد ٹکٹس نئے امیدواروں کو دئیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق بورڈ نے سفارش کی ہے کہ پارٹی کے دیرینہ کارکنوں کو بھی آئندہ الیکشن میں اکاموڈیٹ کیا جائے۔

اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر آنے والے 5 سے 6 لوگوں بھی ایڈجسٹ کیا جائے گا۔

پی ٹی آئی ترجمان فواد چودھری نے کہا کہ آئندہ 2،3 روز تک شمالی پنجاب کے امیدواروں میں پارٹی ٹکٹس تقسیم کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق عمران خان آئندہ الیکشن سے قبل فائنل ہونے والے امیدواروں سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.