ٹوئٹر پر بلیو ٹک جلد ختم کرنے کا عندیہ

image

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او اور سربراہ ایلون مسک نے بلیو ٹک جلد ختم کرنے کا عندیہ دے دیا۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر خاتون صارف نے ایلون مسک کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹ کیا کہ ٹوئٹر پر بلیو ٹک اب ایک مذاق بنتا جا رہا ہے۔ پہلے یہ صرف مشہور شخصیات اور سیاستدانوں کو دیا جاتا تھا تاہم آج ہر ٹام، ڈک اور ہیری کو یہ بلیو ٹک دیا جا رہا ہے۔

خاتون نے مزید لکھا کہ ٹوئٹر کے تصدیقی ٹک نے اپنی افادیت کھو دی ہے۔

Dear the blue verification mark is now become a joke.

Earlier the blue tick verification was only given to ppl who were public figures and political figures but sadly today any Tom Dick n Harry gets verified.

Ur verification tick has lost the charm..

— Ria (@RiaRevealed)

یہ بھی پڑھیں: غلط جواب پر گوگل کو 100 ارب ڈالر کا نقصان

ٹوئٹر کے سی ای او ایلون مسک  نے خاتون کو جواب میں لکھا کہ لیگیسی بلیو ٹک کے نشان جلد ختم کر دیئے جائیں گے کیونکہ یہ وہ ہیں جو حقیقی طور پر کرپٹ ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.