لاہور:مشہور کینیڈین کافی برانڈ “ٹم ہورٹنز” کے افتتاح پر لمبی قطاروں نےسوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔
لاہور میں مشہور زمانہ کینیڈین کافی برانڈ ” ٹم ہورٹنز ” کے افتتاح پر آوٹ لیٹ کے باہر لمبی قطاریں لگ گئیں۔ ٹم ہارٹنز پاکستان نےاوپننگ کے دن پر سب سے زیادہ کمائی کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
ٹم ہورٹنز کے افتتاح پر جہاں لاہوریوں نے جوق در جوق یہاں کا رخ کیا وہیں سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ایک طرف ملک معاشی تباہی کے دہانے پر ہے اور دوسری طرف ٹم ہارٹنز پر لوگوں کے رش نے کئی سوال اٹھا دیے ہیں۔
ایک سوشل میڈیا صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور میں ٹم ہارٹنز کے افتتاح کے موقع پر نوجوان لمبی قطاروں میں کھڑے ہیں۔ آئی ایم ایف مشن شاید سوچ رہا ہو کہ کیا یہ وہی ملک ہے جو ڈالر کی بھیک مانگ رہا ہے۔ عجیب ملک ہے۔
Young people standing in long queues at the opening of Tim Hortons in Lahore Pakistan.IMF mission might be wondering is this the same country who is literally begging for Dollars. Strange country.
— khurram maqbool (@aakhurram1) February 12, 2023
ایک اور صارف نے سوال کیا ہے کہ مہنگے کینیڈین کافی برینڈ ٹم ہورٹنز کی اوپننگ پر لاہوریوں کی قطار اور ریکارڈ سیل ہوئی جس نے سستے آٹے کی قطاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔ کیا ہم واقعی ڈیفالٹ ہوتا ہوا ملک ہیں؟
مہنگے کینیڈین کافی برینڈ
Tim Hortons
کی اوپننگ پر لگی لاہوریوں کی قطار اور ریکارڈ سیل ۔۔ جس نے سستے آٹے کی قطاروں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ۔۔۔ کیا ہم واقعی ڈیفالٹ ہوتا ہوا ملک ہیں؟ pic.twitter.com/1tSTxzAan5
— Najam Wali Khan (@najamwalikhan) February 11, 2023
ایک صارف نے کافی برانڈ کے اوپننگ کے وقت کی تصوییں شیئر کرت ہوئے کہا ہے کہ لمبی قطاریں، کھچا کھچ بھرا ہال، پارکنگ میں جگہ نہیں، تقریباً افراتفری۔ ٹم ہارٹنز کے پہلے دن صبح 9:00 بجے کے مناظر۔ کیتھی اے مہنگے؟
Long queues, packed hall, no space in parking, almost chaotic. Tim Hortons at 9:00 AM in Lahore on its first day.
Kithy aey Mahngae? pic.twitter.com/NoLK3HMVoe
— Tehseen Bajwa (@TBajwa7) February 11, 2023
ایک ٹوئٹر ہینڈلر نے ٹم ہارٹنز اور سستے آٹے کے لیے لگی لمبی قطاروں کی تصویر لگاتے ہوئے موازنہ کیا ہے کہ اصل دو قومی نظریہ! ڈی ایچ اے لاہور میں کینیڈین کیفے ٹم ہارٹنز پر کافی کے لیے حکمران طبقہ کے رشتہ داروں کی لمبی قطار۔ دوسری جانب غریب عوام ہے جو آٹا خریدنے کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔Actual two nations theory!
Economic crises? For whom?
1st 2 pictures are of Candian cafe Tim Hortons opening in DHA lahore. Long queue of ruling oligarchy kins for coffee.
3rd & 4thpictures are of poor janta queuing up to buy aata.
2 Nations theory of Pakistan. pic.twitter.com/n3MFRgx9yL
— Arif Aajakia (@arifaajakia) February 12, 2023
یہ غریب لاہوریے آٹے کے ایک تھیلے کے لیے نہیں بلکہ #TimHortons کے باہر کافی کے ایک کپ کے لیے سردی میں لائنوں میں لگے ہیں 🥺 pic.twitter.com/7kpadDTFGe
— Fayyaz Shah (@RebelByThought) February 11, 2023
Iqbal tere shaheen Tim Hortons ki line mein zaleel ho rahay hain 😭😭 pic.twitter.com/EURN5LwFox
— Asad Qasim (@A_sadkermit) February 11, 2023
ایک اور صارف نے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقبال کے شاہین ٹم ہورٹنز کی لائنوں میں ذلیل ہو رہے ہیں۔
Iqbal tere shaheen Tim Hortons ki line mein zaleel ho rahay hain 😭😭 pic.twitter.com/EURN5LwFox
— Asad Qasim (@A_sadkermit) February 11, 2023
ایک میم میں بہت سے پرندوں کوان لاہوریوں سے تشبیہہ دی گئی ہے جو ٹم ہورٹنز کے باہر جمع تھے۔
Lahoris flocking to Tim Hortons pic.twitter.com/pHLpWDxJYX
— Asad Sultan (@AsadSultan18) February 11, 2023
کینیڈا میں 1964ء میں قائم کی گئی مشہور کافی اور بیکری برانڈ ’’ٹم ہورٹنز‘‘ نے پاکستان میں اپنی برانچ قائم کردی، ڈی ایچ اے لاہور کے فیز 6 میں پہلا اور فلیگ شپ آؤٹ لیٹ 11 فروری 2023ء کو کھول دیا گیا۔پاکستان میں فلیگ شپ آؤٹ لیٹ برانڈ کی اصل کینیڈین ڈیزائننگ سے متاثر ہوکر قائم کیا گیا ہے۔ یہ اسٹور پاکستان کی سب سے بڑی اور پہلی ڈرائیو تھرو کافی شاپ ہے جس میں 150 سے زائد سیٹیں ہیں اور یہ 8 ہزار مربع فٹ پر محیط ہے۔