نواز شریف پر قائم مقدمات ختم ہوتے دکھائی دیں گے، سیاسی میدان کو کھلا چھوڑنا غلطی تھی، مریم نواز

image

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں استقبال سے لگا جیسے آٹا مفت اور ٹماٹر 2 روپے کلو مل رہے ہیں، کارکنان کے جذبے سے ایسا لگ رہا ہے (ن) لیگ کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔

انہوں ںے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، پرویز رشید اور طلال چودھری کے ہمراہ سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد اوربہاولپور میں تنظیمی کنونشنز میں اچھا رسپانس ملا، اسلام آباد میں ڈاکٹر طارق فضل چو دھری نے اچھا استقبال کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم نے سیاست کے میدان کو کھلا چھوڑ دیا تھا جو غلطی تھی، ملک میں مہنگائی مسلسل بڑھی اور یہ حقیقت ہے، آئی ایم ایف نے گلے سے دبوچ رکھا ہے، کیپٹن (ریٹائرڈ) صفدر کی اپنی رائے ہے ،میں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتی، ن لیگ پرا پیگنڈے پر چلنے والی جماعت نہیں، ہمارا سوشل میڈیا رضاکارانہ جذبے سے کام کر رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے والنٹیئرز کی کارکردگی اتنی اچھی تھی کہ پاپا جونز والوں کو ہم پر کریک ڈاؤن کرنا پڑا، پی ٹی آئی نے سرکاری خرچ پر لاکھوں روپے سے کی بورڈ وارئیررز بھرتی کئے، اپنا آئی ٹی ونگ بنا رہے ہیں، ڈاکٹر افنان اللہ اس پر کام کر رہے ہیں۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ سچا الزام دوہراتے ہوئے بھی ہمیں بہت مشکل پیش آتی ہے، ہمارا مقابلہ بہت بدتمیز لوگوں سے ہے، عوام اور ملک کیلئے انہوں نے کچھ نہیں کیا، ان کی تمام توجہ ترجمانوں کے اجلاس پر رہی، ان کی نااہلی کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی بڑے بھائی ہیں، وہ ناراض نہیں ہیں، نوجوانوں کو آگے لانا چاہتے ہیں، میں شاہد خاقان عباسی کے پاس چل کر جاؤں گی، ان  کا نواز شریف سے 30 برس سے زیادہ کا تعلق ہے۔

انہوں نے کہا کہ احسن اقبال، سعد رفیق کی سرپرستی اور نگرانی میں کام کر رہی ہوں، سینئرز کو اپنے پیچھے کھڑا کرنا چاہتی اور نہ ہی میری ایسی پرورش ہے، یہ میرے لئے لائن ہے، اسے کراس نہیں کر سکتی، جنید کو پہلے گھر کی ذمہ داری اٹھانی ہے، اس کا سیاست مٰں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ وزیراعظم یا وزیر اعلیٰ کا عہدہ میرا فوکس نہیں، یہ عوام کا فیصلہ ہوتا ہے، کرسی میری ترجیح نہیں ہے، میری ساری توجہ تنظیم سازی پر مرکوز ہے، پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں ہے، ابھی اسے انتخابی اتحاد نہیں کہہ سکتے ہیں، ملک بھر میں پارٹی کو مضبوط کرنا چاہتی ہوں۔

گھی، دالیں، چاول، لہسن، آلو اور مرغی سمیت 29 اشیا مہنگی ہو گئیں

ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے واضح طور پر کہا کہ نواز شریف جلد ہمارے درمیان ہوں گے، نواز شریف پر قائم مقدمات بھی جلد ختم ہوتے دکھائی دیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.