کراچی: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت نے سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت دے دی ہے، ایف آئی اے نے گرفتار کرنے کی اجازت مانگی تھی۔
انہوں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرغیرملکی شہریوں کی سیکیورٹی یقینی بنائی جارہی ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان کا روشن مستقبل وابستہ ہے،
چینی باشندوں کو فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شوکت ترین عمران خان کے بہکاوے میں آگئے تھے، عمران خان کو پتہ ہے آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوا تو پاکستان آگے نکل جائے گا، عمران خان کے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے آج ہم مشکلات میں ہیں۔
فواد چودھری کا الیکشن کمیشن اور پولیس کیخلاف کروڑوں روپے ہرجانے کا دعویٰ کرنیکا اعلان
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلئے عمران خان کو وقت سے پہلے فارغ کر دیا گیا، شیخ رشید کی گرفتاری کے پیچھے ان کے بیانات ہیں۔
اوورسیز پاکستانی ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں، ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان
واضح رہے کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے فواد چودھری، اعظم سواتی اور شہباز گل اور دیگر متعدد رہنماؤں کے علاوہ سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد بھی گرفتار ہو چکے ہیں جو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور عمران خان کے سیاسی اتحادی ہیں۔