ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنے گھٹنےٹیک دیے ہیں، بجلی کی قیمت میں8 روپے یونٹ بڑھانے کی منظوری دیدی گئی ہے۔
انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت 9 ماہ میں عوام کو کنگال کر چکی ہے، کسانوں کو ٹیوب ویل پرملنے والا ریلیف یکم مارچ سے ختم ہو جائے گا۔
سابق وزیر خارجہ نے حکومت پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ نئی لیوی سے پیٹرول اور ڈیزل مزید مہنگا ہو گا، حکومت مہنگائی پر قابو پانےمیں ناکام ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا سائفر ایک حقیقت ہے اور ہم اپنے بیانیے پر قائم ہیں، ہم امریکہ کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں لیکن
امریکہ ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرے۔
اوورسیز پاکستانی ملک کو دلدل سے نکال سکتے ہیں، ملکی معیشت کی تباہی کا ذمہ دار کون ہے؟ عمران خان
مخدوم شاہ محمود قریشی نے واضح طور پر کہا کہ عمران خان نے کوئی خفیہ ملاقات نہیں کی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ شاہد خاقان عباسی نائب صدارت کیوں چھوڑ رہے ہیں؟