چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ، پولیس کی جوابی فائرنگ، حملہ آور پسپا

image

لکی مروت: پولیس نے انتہائی بہادری اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوکی پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا ہے، دہشت گردوں نے حملہ لکی مروت میں بخمل احمد زئی چوکی پر کیا تھا۔

اس ضمن میں پولیس ترجمان نے بتایا ہے کہ پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے بعد دہشت گردوں کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔

ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے پولیس چوکی پر حملے اور فائرنگ کے تبادلے کی آوازیں سن کر اہل علاقہ بھی بڑی تعداد میں پولیس کی مدد کیلئے باہر نکل آئے جب کہ اسی اثنا میں ڈی پی او ضیا الدین کی قیادت میں بھی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی۔

پولیس ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.