ضیاءمحی الدین کی آواز ہمارے ذہن میں گونجتی رہے گی، وزیراعظم

image
وزیراعظم شہباز شریف نے ممتاز اداکار ، صداکار  اور ٹی وی میزبان ضیا محی الدین کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی آواز  ہمارے ذہن میں گونجتی رہے گی۔

 وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ضیا محی الدین اپنی ذات میں ایک فن پارہ تھے، ان کے مخصوص انداز نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں دھوم مچائی، افسوس ہے کہ کئی خوبصورت خوبیوں کا مالک شخص معاشرے سے کوچ کرگیا۔

واضح رہے عظیم کمپئیر، صداکار، ہدایت کاراور اداکار ضیا محی الدین اکیانوے برس کی عمرمیں انتقال کرگئے ہیں۔

ضیا محی الدین بیس جون انیس سواکتیس کوفیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے، ان کا ضیامحی الدین شوکئی برس تک پی ٹی وی پرچلا جس میں معین اختر سمیت کئی نوجوانوں کوموقع ملا، انہیں لازوال فنی خدمات پر حکومت پاکستان کی طرف سے ہلال امتیاز اورستارہ امتیازسےنوازا گیا تھا۔

ضیا محی الدین کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ڈیفنس فیز 4 میں امام بارگاہ یثرب میں ادا کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.