شادی کا جہاز: دولہے نے مہمانوں کے لیے پورا جہاز ہی بک کروا لیا ۔۔ دولہا جہاز میں باراتیوں کو لے کر کیوں گیا؟ دیکھئے ویڈیو

image

شادی کرنے سے پہلے دولہا اور دلہن دونوں کی خواہش ہوتی ہے کہ ان کی شادی سب الگ اور منفر ہو۔ اپنی شادی کے دن کو یادگار بنانے کے لیے وہ کچھ ایسا لازمی کرتے ہیں جو ان کے لیے اور رشتہ داروں کے لیے یادگار بن جاتی ہے۔

اب جس نوجوان کے بارے میں آپ کو اس خبر میں بتانے جا رہے ہیں اس نے اپنی شادی کو یادگار بنانے کے لیے ایسا کارنامہ انجام دیا جسے دیکھ کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔

عام طور پر دیکھاجاتا ہے کہ شادی کے مہمان اپنی سہولت کے مطابق شرکت کو یقینی بناتے ہیں یا لڑکے والوں کی جانب سے بس یا کوسٹر کروائی جاتی ہے لیکن بھارت سے ایک ایسا نوجوان دولہا سامنے آیا ہے ہے جس نے لڑکے اور لڑکی والوں کو شادی میں شرکت کے لیے پورا جہاز ہی بک کروا لیا جس میں بیٹھ کر وہ لوگ تقریب کے لیے روانہ ہوئے۔ مہمان بھی دولہا کے اس عمل سے کافی خوش اور حیران تھے۔

ایسا شاید دنیا میں پہلی بار ہی ہوا ہوگا کہ ایک جہاز باراتیوں سے بھر کر ایک ملک سے دوسرے ملک گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا گیا کہ دلہا اپنی شادی میں شرکت کیلئے رشتے داروں کے ہمراہ جہاز میں سوار ہے۔

شادی کے طیارے میں بیٹھے مہمان خوش دکھائی دے رہے ہیں،سوشل میڈیا صارفین یہ کہتے دکھائی دے رہے ہیں اس شخص نے اپنی شادی پر بہت خرچہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ شادی کی تقریب نیپال میں منعقد ہوئی جس میں شرکت کے لیے باراتی دلہے سمیت بھارت سے کھٹمنڈو پہنچے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts