چیف جسٹس نے یہ نہیں کہا جونیجو واحد ایماندار وزیراعظم تھے:اٹارنی جنرل

image

اٹارنی جنرل کی چیف جسٹس عمرعطا بندیال کے محمد خان جونیجو سے متعلق ریمارکس پر وضاحت دی، وزیرقانون کو خط میں اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی کیس کے دوران چیف جسٹس نے یہ نہیں کہا کہ واحد محمد خان جونیجو ایماندار وزیراعظم تھے، انہوں نے کہا محمد خان جونیجو ایک اچھے اور آزاد وزیراعظم تھے،ان کی حکومت 58 ٹو بی کے تحت ہٹائی گئی۔

وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ کو خط میں اٹارنی جنرل شہزاد عطا الہیٰ نے لکھا ہے کہ چیف جسٹس نے نوازشریف کے حوالے سے کوئی ریمارکس نہیں دیئے۔ وزیراعظم کی دیانتداری سے متعلق ریمارکس کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، چیف جسٹس کے ریمارکس پر سینیٹرز نے تنقید کی۔

ریمارکس کو سوشل میڈیا پرحقائق سے ہٹ کر رپورٹ کیا گیا، اٹارنی جنرل نے اپنے خط میں مزید کہا ہے کہ میں ذاتی طور پر عدالت میں موجود تھا۔ چیف جسٹس نے کہا تھا کہ ایک ایماندار وزیراعظم کو ہٹایا گیا۔ یہ نہیں کہا تھا کہ ملک میں ایک ہی ایماندار وزیراعظم تھا، چیف جسٹس نے 1988 میں قومی اسمبلی کی بحالی کا حکم نہ دینے کا ذکر کیا تھا۔

سابق چیف جسٹس نسیم حسن نے نواز شریف کیس میں اسمبلی بحال نہ کرنے پر پچھتاوے کا اظہار کیا، بطور وزیرقانون آپ ارکان پارلیمنٹ کو اصل حقائق سے آگاہ کریں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.