مردم شماری و حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کرائے جائیں، آفتاب شیر پاؤ

image

چار سدہ: چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب شیر پاؤ نے کہا ہے کہ مردم شماری و حلقہ بندیوں کے بعد الیکشن کرائے جائیں۔

سابق وزیراعلیٰ آفتاب شیر پاؤ نے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ عمران خان اداروں پر مسلسل تنقید کر رہے ہیں، یہ کہتا ہے مجھے کیوں نکالا؟ تو ہم کہتے ہیں مزید تباہی سے بچانے کیلئے آپ کو نکالا، ان حالات میں صاف و شفاف الیکشن نہیں ہو سکتے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ الیکشن 2018 سے قبل عمران کیلئے ماحول بنایا گیا۔ انہوں نے استفسار کیا کہ الیکشن کے دن آرٹی ایس نے کیوں کام چھوڑا ؟عمران خان کہتے ہیں کہ ان کے پاس اختیار نہیں تھا جب کہ ان کے بیانات میں تصاد معمول ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ عمران خان جیسے لوگوں کو حکومت دینا ملک کی تباہی ہے، انہوں نے جھوٹ بول کر گمراہ کیا، جیل وہ جائیں گے جنہوں نے کرپشن کی ہے، عمران خان کو جیل بھرو تحریک کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

پتہ کریں کہ آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ کیا ہے؟پھرحقیقت نظر آئے گی ،شاہد خاقان عباسی

آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ ہم امن کے لئے آواز اٹھاتے ہیں، ہمارا خون بہایا جا رہا ہے، اس پر سیاست نہیں کریں گے، ہمارا عہد ہے قوم کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے، گولی آئے گی تو سب سے پہلے ہمارے سینے پر لگے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.