پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے بڑا ہدف

image

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 8 کے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کو جیت کے لیے 176 رنز کا ہدف دیا ہے۔

ملتان کے اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہورقلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخر زمان اور طاہر بیگ نے کیا، دونوں کھلاڑیوں نے پہلی وکٹ کے لیے 61 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

طاہر بیگ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ فخر زمان نے 66 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ حسین طلعت 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے احسان اللہ اور اسامہ میر نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ٹیمیں:

دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

. win the toss and opt to field in the first match of 🏏#SabSitarayHumaray | #MSvLQ pic.twitter.com/pPjImUSaug

— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) February 13, 2023


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.