پشاور زلمی نے بنگلہ دیش کے کپتان شکیب الحسن کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کر لیا۔
بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کو سپلیمنٹری ریزروڈ کھلاڑی کے طور پر ڈرافٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ وہ 26 فروری تک ٹیم کا حصہ رہیں گے۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے ٹیم کا حصہ بننے پر شکیب الحسن کو خوش آمدید کہا ہے۔
স্বাগতম
— Javed Afridi (@JAfridi10) February 13, 2023
خیال رہے کہ پشاور زلمی پی ایس ایل 8 میں اپنا پہلا میچ کراچی کنگز کے خلاف کھیلے گی۔ شکیب الحسن پہلے میچ میں سیلیکشن کیلئے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔