انصاف دور دور تک نظر نہیں آ رہا، اہلیہ ارشد شریف

image

اسلام آباد: اہلیہ ارشد شریف سمیعہ ارشد نے کہا ہے کہ انصاف دور دور تک نظر نہیں آ رہا۔

ہم نیوز کے پروگرام “ہم مہر بخاری کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے اہلیہ ارشد شریف سمیعہ ارشد نے کہا کہ ارشد نے اپنے ملک اور اداروں کیلئے بہت کام کیا لیکن حکومت ارشد شریف کو تحفظ دے سکی اور نہ اب تحقیقات صحیح کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کون تھا جس نے ارشد شریف کو یہاں سے جانے پر مجبور کیا؟ تحقیقات ہونی چاہئیں۔ لوگوں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کا کام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

سمیعہ ارشد نے کہا کہ ریاست تحفظ فراہم کرے تو لوگ سچ بات بتا سکیں گے اور ارشد شریف قتل کیس میں ہمیں یو این کو اپروچ کرنا چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ارشد ہمیشہ اپنے والد کو دیکھتے تھے کہ وہ کس لیول پر محنت کر رہے ہیں اور ارشد شریف ہمیشہ اپنے اداروں اور ملک کو سپورٹ کرتے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.