انسٹا گرام کا بھی بلیو ٹک کی دوڑ میں شامل ہونے کا امکان

image

کیلیفورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے بعد فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر بھی پیسوں کے عوض بلیو ٹک کا فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق انسٹا گرام کی جانب سے ممکنہ طور پر فیچر کی ماہانہ فیس 5 سے 8 ڈالر تک رکھی جائے گی۔

ٹیکنالوجی کی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کے ڈیویلپرز کے مطابق انسٹا گرام کے پروگرام کے بیک اینڈ پر کوڈنگ دیکھی ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسٹا گرام پیسوں کے عوض بلیو ٹک فراہن کرنے کے فیچر پر کام کر رہا ہے۔

مذکورہ فیچر اس وقت ایپلی کیشن پر دستیاب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 

دوسری جانب انسٹاگرام کی مالک کمپنی میٹا نے بلیو ٹک کے فیچر کےحوالے سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی۔

واضح رہے کہ اس وقت انسٹاگرام پر صرف ان شخصیات کو بلیو ٹک فراہم کیا جاتا ہے جو اپنے شعبوں کی معروف شخصیات ہوتی ہیں جبکہ ان ہی اداروں کے اکاوْنٹ کو تصدیق شدہ قرار دیا جاتا ہے جو اپنی معلومات ادارے کے ساتھ شیئر کرتے ہیں اور وہ معروف بھی ہوتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.