شادی کرنے والے جوڑوں کیلئے انتہائی سخت وارننگ

image

سڈنی: آسڑیلیا کے محقیقین نے ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر شادی کرنے والے جوڑوں کیلئے انتہائی سخت وارننگ جاری کر دی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کی یونیورسٹی آف میلبرن کے محقیقین نے ویلنٹائنز ڈے پر ہونے والی شادیوں پر تحقیق کی تو پتہ چلا کہ ویلنٹائنز ڈے پر شادی کرنے والوں کی ایک سال کے اندر طلاق ہوجانے کا امکان سب سے زیادہ ہوتا ہے۔

11 لاکھ شادیوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا گیا جن میں سے 6 فیصد ویلنٹائنز ڈے پر ہوئی تھیں۔

محقیقین کے مطابق دونوں طرح کی شادیوں اور میاں بیوی کے تعلقات کا تجزیہ کر کے نتائج مرتب کیے گئےجن سے معلوم ہوا کہ سال کے باقی دنوں میں ہونے والی شادیوں کی نسبت ویلنٹائنز ڈے پر ہونے والی شادیوں میں طلاق کی شرح 37 فیصد زیادہ تھی۔

تحقیق کے بعد نوجوان جوڑوں کو ہدایت کی گئی کہ کبھی بھی ویلنٹائنز ڈے پر شادی نہ کریں کیونکہ اس روز ہونے والی شادی کے بہت جلد خاتمے سے دوچار ہونے کے امکانات بہت زیادہ ہوتے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.