ماں کے پاؤں تلے جنت ہوتی ہے لیکن اللہ پاک کسی بھی جوان بیٹے کو یہ دکھ نہ دے کہ اس کے سامنے اس کی والدہ ہمیشہ کیلئے آنکھیں بند کر لے اور وہ ان کی جان نہ بچا پائے۔ تو بالکل ایسا ہی ایک واقعہ اب سامنے آیا ہے۔ دراصل یہ ایک معجزہ ہے جس نے سب کو رلا دیا ہے۔
ہوا کچھ یوں کہ ایک ترکش شخص جو پچھلے 8 دن سے اپنی والدہ کو گری ہوئی عمارت کے نیچے سے نکالنے کی کوشش کررہا تھا پر وہ اس کوشش میں ناکام ہو گیا تھا تو اس نے سوچا کہ اب کیسے اس کی والدہ زندہ بچی ہو گی مگر دل ہی دل میں وہ اللہ پاک سے یہ دعا کر رہا تھا کہ میرے اللہ پاک کوئی معجزہ ہی کر دے۔
تو ایسا ہی ہوا بیٹے نے جس انداز میں دعا مانگی وہ اثر دیکھا گئی اور اسے معلوم ہوا کہ اس کی والدہ 178 دن بعد بھی زندہ ہے اور ملبے تلے دبی ہوئی ہے۔ یہ جاننے کے بعد وہ زور زور سے رونے لگا اور خوشی منانے لگا ۔ یہ خوشی منانا ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور ہر طرف اس ماں بیٹے کی محبت کا تذکرہ ہو رہا ہے۔
اس کے علاوہ اس واقعے سے پہلے بھی ایک اسی طرح کا معجزہ دیکھنے کو ملا جس میں ایک ننھی نومولود بچی کا بھی ملبے میں جنم ہوا ہے مگر اب اس کا کوئی وارث نہیں ہے۔ اس کے ماں باپ اب اس دنیا میں نہیں رہے اور وہ پیدا ہوتے ہی یتیم ہوگئی۔