خیبر پختونخوا کے دبنگ ڈی پی او سید شہزاد ندیم بخاری کی اسلام آباد میں انٹری ہو گئی ہے۔
اسلام آباد پولیس کی جانب سے ٹوئٹ کے ذریعے سید شہزاد ندیم بخاری کے عہدہ سنبھالنے کی تصدیق کی گئی، آفیشل آکاونٹ میں لکھا کہ سید شہزاد ندیم بخاری نے بطور ڈی آئی جی /سی پی او آ پر یشنز اسلام آ باد اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے، اور انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد تمام برانچوں کا دورہ کیا اور سٹاف سے ملے، اس سے پہلے سی پی او راولپنڈی تعینات تھے۔
سید شہزاد ندیم بخاری نے ڈی آئی جی/سی پی او آپریشنز اسلام آباد کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، انہوں نے چارج سنبھالنے کے بعد تمام برانچوں کا دورہ کیا اور سٹاف سے ملے۔ #OPS pic.twitter.com/fKt7061CWv
— Islamabad Police (@ICT_Police) February 13, 2023
بطور ڈی آئی جی /سی پی او آ پر یشنز نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد مختلف بر انچوں کا دورہ کیا ، جس میں افسران سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ سب کو واضح ہونا چاہئے کہ ہم سب نے مل کر قانون کی پاسداری اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے، اور واضح رہے کہ کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی سمجھتا ہو کہ وہ یونیفارم کی طاقت کا غلط استعمال کرے گا تو یہ ہرگز قابل قبول نہیں ہوگا۔
سید ندیم بخاری اسلام آباد کے رہنے والے ہیں، جبکہ ان تعلق ایبٹ آباد سے ہے۔ اس سے پہلے وہ ایس ایس پی اسلام آباد رہ چکے ہیں۔
وہ 2 سال ہری پور میں ڈی پی او ر 1.5 سال مانسہرہ میں ڈی پی او رہے، اسکے بعد اٹک اور پھر ڈی پی او چارسدہ رہے۔ راولپنڈی میں سی پی او رہنے کے بعد اب اسلام آباد میں ڈی آئی جی تعینات ہو گئے ہیں۔
سید شہزاد ندیم بخاری خیبر پختونخوا میں دبنگ ڈی پی او کے نام سے مشہور تھے، جو اپنی ذمہ داریوں اور فرائض کی انجام دہی کیلئے کبھی پیچھے نہیں ہٹے، دو ماہ قبل سید ندیم بخاری نے کرپشن ثابت ہونے پر ایس ایچ صدر کو معطل کر دیا تھا۔
سید شہزاد ندیم بخاری کے بارے میں یہ بات بھی مشہور ہے کہ وہ خفیہ دورے کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کورشوت آفر کرتے تھے تاکہ ان اہلکاروں کے بارے میں پتا لگایا جا سکے جو شہریوں کی مشکلات کا سبب بن رہے ہیں۔
ہم نیوز سے خصوصی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ جس ادارے میں سب سے زیادہ احتساب ہوتا ہے وہ پولیس کا ادارہ ہے، عوام کیلیے میرے ادارے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں۔