پیدائشی نشان کم و بیش ہر بچے کے جسم پر ہوتا ہے کسی کے کان کے پاس تو کسی کے ہاتھ پر، کسی کی آئی برو پر تو جسم کے کسی دوسرے حصوں پر پایا جاتا ہے۔ آج تک شاید ہی کوئی بچہ ایسا پیدا ہوا ہوگا جس کے پیدائشی نشان پر سب کو حیرانی یا تشویش ہوئی ہوگی کہ ایسا کیسے ہوا یا یہ کوئی انوکھا بچہ ہے۔ لیکن پچھلے سال 22 فروری کے دن پیدا ہونے والے اس بچے کے پیٹ پر پیدائشی طور پر دل کا نشان بنا ہوا ہے۔
37 سالہ جینن اور ان کے شوہر جون کے ہاں پچھلے سال ایک پیاری سی بیٹی جارجیا کی پیدائش ہوئی جو دیگر بچوں کی طرح ہی ہے اور اب اس بچی کی پہلی سالگرہ ہے۔ جب یہ پیدا ہوئی تو ڈاکٹر بھی دیکھ کر حیران ہوئے کہ پیدائشی طور پر دل کا نشان بنا ہوا ہے مگر ڈاکٹروں نے والدین کو بتایا کہ یہ نشان وقت کے ساتھ ساتھ ختم ہو جائے گا۔
جارجیا کی ویسے تو پیدائش 27 فروری کے دن ہونی تھی لیکن قبل از وقت تکلیف کے باعث ایمرجنسی احتیاط کے طور پر پہلے ہی ان کا آپریشن کر دیا گیا تھا اور آپریشن کے بعد ایک صحت مند بچی کی پیدائش ہوئی۔ اس بچی کو ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے 5 سال تک فری ٹریٹمنٹ کا تحفہ بھی دیا گیا۔
بچی کی ماں نے بتایا کہ 'ڈاکٹرز نے ہم سے کہا تھا کہ یہ نشان جارجیا کی عمر کے ساتھ ساتھ ختم ہوجائے گا لیکن ایسا نہ ہوا، یہ نشان اسی سائز میں ابھی تک موجود ہے اور اس کا رنگ بھی کم نہیں ہوا ہے۔ جارجیا کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں۔