رکن قومی اسمبلی علی وزیر سینٹرل جیل کراچی سے رہا

image

کراچی: پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو سینٹرل جیل کراچی سے رہا کردیا گیا ہے۔

رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو 31 دسمبر 2020 کو سینٹرل جیل کراچی منتقل کیا گیا تھا، ان پربغاوت اور اشتعال انگیز تقاریر کرنے پر صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی مقدمات درج ہیں۔

کراچی سینٹرل جیل کے مرکزی دروازے پر علی وزیر کے استقبال کیلئے پشتون تحفظ موومنٹ کے کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جس نے ان کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.